Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 3

Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 3

Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 3

Novel : Taseer E Qurbat
Writer Name : Suneha Rauf
Category : Kitab Nagri Special,Age Difference Novels,Forced Marriage Based,

آج مایوں کا فنکشن تھا پورے گھر کو سجایا گیا تھا۔

اس دن کے بعد ایانے کی معاز سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

شاید وہ بھی یہی چاہتی تھی روبرو آ کر جب ان کا رشتہ بدل جاتا تو وہ خود اسے ہینڈل کر لیتی۔

دل مطمئن تھا اس کے باپ اور ماں کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی۔

وہ پور پور معاز کے لیے سجائی گئی تھی اس نے دل سے تمام واہمے نکال دیے تھے۔

اور پھر بھرپور طریقے سے فنکشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔

فنکشن انہیں کے گھر تھا لیکن پہلے اس نے مایوں بیٹھنا تھا اور اس کے بعد معاز کی ہلدی کہ رسم کی جانی تھی۔

سب آ کر اسے نئی زندگی کی دعائیں دے رہے تھے یہ جانے بغیر کہ نئی زندگی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جانی تھی۔

اس کی رسم ہوتے ہی سب اٹھ گئے تھے دلہے میاں کے ویلکم کے لیے۔

سب چاہتے تھے کہ وہ بھی بیٹھے اور ہلدی لگوائے لیکن اس نے منع کر دیا تھا۔

وہ کافی تھک گئی تھی اور کافی لوگوں نے اسے ہلدی لگا بھی دی تھی وہ بس اب اپنے کمرے میں جانا چاہتی تھی۔

سب نے اس کی تھکاوٹ کو دیکھتے اسے جانے دیا تھا۔

وہ اپنے روم میں آ کر کھڑکی کے پاس کھڑی ہوتی آسمان کو دیکھنے لگی۔

اسے شادی سے بہت ڈر لگتا تھا ایسا نہیں تھا کہ کبھی کرنی نہیں تھی یہ تو سنت ہے پورا تو کرنی ہی ہوتی ہے اس نے اپنے بابا کو دیکھتے معاز کو ہاں کیا تھا کیونکہ اچھی انڈرسٹینڈنگ تھی ان میں....

لیکن جتنا ان دنوں میں اس نے معاز کو جانا تھا وہ ویسا نہیں تھا جیسا دکھتا تھا وہ الگ طبیعت کا مالک تھا اسے سب اپنے مطابق چاہیے ہوتا ہے.....

ایانے کو لگتا تھا شادی آر یا پار کا معاملہ ہے یا تو ایک اچھی خوشگوار زندگی آپ کی منتظر ہے یا ایک بری زندگی جیسا برا خواب اور بیچ میں..... بیچ میں صرف ایک ہی چیز آتی ہے اور وہ ہے سمجھوتا۔

اس کی زندگی کیسی ہونی تھی وہ وہیں کھڑے سوچ رہی تھی۔

ناجانے کتنے ہی لمحے اس نے یہ سوچتے گزاری تھی۔

کمرے کا دروازہ کھل کر بند ہونے پر وہ مڑی۔

اسے لگا تھا اس کے بابا ہوں گے لیکن سامنے معاز کو کھڑا دیکھ وہ ٹھٹکی تھی۔

آپ.....

جی میں.... کیوں میں نہیں آ سکتا..؟

نہیں.... میرا مطلب... ایانے بری طرح کنفیوژ ہوئی تھی رات کے اس پہر وہ اس کی یہاں موجودگی تصور نہیں کر سکتی تھی۔

رات کے اس پہر آپ کا میرے کمرے میں آنا مناسب نہیں معاز.....

اچھا.... اور وہ کیوں؟ وہ قدم بڑھاتا اس کے سامنے آ کھڑا ہوا۔

گھر میں ڈھیروں مہمان ہیں.... کیا سمجھیں گے اگر کسی نے ہمیں ساتھ دیکھ کیا تو؟

یہی کہ دونوں میں کتنا پیار ہے... اور یہ سب نارمل ہے اس نے ایانے کا ہاتھ تھام کر قریب کیا۔

وہ مسلسل اس کے بالوں کو چھیر رہا تھا۔

معاز..... جائیں....

اف.... صبر کرو دیکھنے تو دو.....

معاز لیکن....

شش....

سہی کہتے ہیں میرے دوست تم بورنگ ہو.....

ایانے نے جھٹکے سے سر اٹھاتے اسے دیکھا۔

انہیں کیسے پتا میرا....؟

ان کے دوست کی ہونے والی بیوی ہو.... ان کے سامنے ہی میسیج کر رہا ہوتا تھا .... وہ اندھے تھے کیا تمہارا ہوں ہاں کا جواب میرے رومینس کے جواب میں نا پڑھتے.....

آپ انہیں ہمارے میسیج پڑھاتے تھے.... ایانے نے بے یقیقنی سے کیا۔

ہاں....!

تو اس میں کون سی بڑی بات ہے اکثر ایک آد میسیج تو وہ مجھ سے میرا فون کھینچ کر خود ہی تمہیں لکھ دیتے تھے۔

ایانے کو لگا کسی نے بھرے بازار میں اسے کھینچ کے تھپڑ دے مارا ہو۔

..............

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 3 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
















































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
 کیسا لگا ۔ شکریہ

Related Posts

There is no other posts in this category.
Subscribe Our Newsletter