Loat Aa Mere Humsafar Novel By MehWish Ghaffar Episode 1
Loat Aa Mere Humsafar Novel By MehWish Ghaffar Episode 1
وہ اب اپنا غصے ٹھنڈا کرنے کی خاطر اپنی پیشانی پر بکھرے بالوں کو پیچھے کرتا ہوا لمبے سانس لے رہا تھا ۔
تم مجھے مارنا چاہتے ہو تو مار دو ۔اندھیرے میں ادھر ادھر نظریں دوڑاتی ہوئی وہ کرسی کی پشت کے ساتھ بندھے اپنے دونوں ہاتھوں کو کھولنے کی کوشش کرتی ہوئی لہجے میں منت لیے بول رہی تھی ۔
اس کی آواز میں بے بسی محسوس کرکے وہ فلک شگاف قہقہ لگاتا ہوا اپنے دونوں ہاتھ کرسی پر رکھ کر لڑکی پر جھکنے کے انداز سے کھڑا ہوا تھا ۔
تم کہتی ہو کہ مار دوں تمہیں ،ایک بار پھر وہ بلند باک قہقہ لگا گیا تھا ۔
جو اس لڑکی کے وجود میں سرسراہٹ پیدا کرگیا تھا ۔
اتنی آسانی سے مار دوں تمہیں ۔وہ نفرت سے ہنکارا تھا ۔
ابھی کہیں جاکر تمہارے باپ کے تل تل مرنے کے دن آئے ہیں اور تم کہتی ہو تمہیں مار دوں ۔خالی کمرے میں مقابل کی گرجدار دھاڑ گونج اٹھی تھی ۔
وہ جو ٹرانس کی کیفیت میں بیٹھی مقابل کے لفظوں میں خود کو الجھتے ہوئے محسوس کررہی تھی ۔
جیسے تمہارے باپ نے مجھے بن مارے موت دی ہے نا ویسے ہی ماروں گا میں اسے ۔
ابھی تو صرف تمہیں اغواء کروا کر اس کا چین و سکوں برباد کیا ہے فقط راتوں کی نیند چھینی ہے ۔الجھے ذہن کے ساتھ وہ بار بار اس کے منہ سے اپنے بابا کا نام سن کر پریشان ہورہی تھی ۔
اس کے بعد اب ایسا جھٹکا دوں گا تڑپ اٹھے گا تمہارا سو کولڈ باپ ۔چیئر کو دھکا دینے کے انداز سے وہ اپنی جگہ سے چند قدم پیچھے ہوا تھا ۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ