Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 1
Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 1
احد قریشی نے سگریٹ سلگاتے دھواں اس کے چہرے پر چھوڑا۔
وہ کھانستی اس کے ہاتھ سے کلائی نکال کر دور ہوئی۔
احد کے ماتھے پر پڑے بلوں میں اضافہ ہوا۔
واپس آؤ ایانے.....
آپ جانتے ہیں مجھے سموک سے الرجی ہے اس نے نم آنکھیں اٹھا کر کہا۔
احد قریشی نے اُس پر ایک نگاہ ڈالتے سگریٹ زمین پر پھینکا اور جوتے سے بجھایا۔
قریب آؤ....
تمہیں دور جانے کا حق نہیں دیا میں نے ایانے زولفقار۔
وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی قریب آئی۔
ہزار بار میں سمجھا چکا ہوں کہ جب تک میں نہ بولوں تم مجھ سے ایک انچ دوری بھی اختیار نہیں کر سکتی۔
اسے اپنی کمر میں انگلیاں دھنستی محسوس ہوئیں۔
می... وہ.... کا...کام....
جاؤ کافی بنا کر لاؤ....
پانچ منٹ کے اندر نہیں تو سزا کے لیے تیار رہنا وہ پل میں بدل گیا تھا۔
جاؤ یا اب کھڑی رہو گی۔
سنو!!! چھوٹی لڑکی! آہ اس کا انداز مخاطب۔
دوپٹہ لے کر جاؤ ہزاروں ملازم ہیں نیچے..... یہ تمہارا گھر نہیں ہے جہاں تم ایسے گھوموں گی۔
اس نے خاموشی سے دوپٹہ اٹھایا اور باہر نکل گئی یہی زندگی تھی اب اس کی۔
اس نے اپنے نم لبوں پر انگلی پھیری جہاں اس کا لمس اب بھی تھا آج اس پر کرم نوازی کی وجہ شاید اس کا اچھا موڈ تھا۔
نہیں تو احد قریشی کہاں اس جیسی کو کچھ سمجھتا تھا۔
اس نے گھڑی پر وقت دیکھا جہاں اب بس تین منٹ تھے اس نے کافی جلدی سے مگ میں انڈیلی اور یہی جلدی اسے بھاری پڑی تھی کچھ چھینٹے اس کے ہاتھ پر چھلکے تھے۔
................
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ