Regzadat novel by Laiba Nasir Episode 8
Regzadat novel by Laiba Nasir Episode 8
"آپ نہیں جانتی ملکہ اس طرح اس شخص کے لئے تڑپ کر آپ زاد کی تڑپ میں کس قدر اضافہ کر رہی ہیں "_
اسکے چہرے پر اسکے بال چپک گئے تھے۔۔ کچھ سوچ کر اس نے احتیاط سے اسکے گال سے بال ہٹائے۔۔ اسکا چہرہ آگ کی مانند تپ رہا تھا۔۔ وہ لب بھینچ گیا۔۔ تو گویا طلال اکبر نے اپنے لئے سزا میں مزید اضافہ کر لیا تھا۔۔
۔
"ہم ہمیں چھوڑ دیا۔۔ طلال نے یقین نہیں کیا۔۔ طلال نے چھ چھوڑ دیا "_
وہ سر ادھر ادھر پٹختی سسک رہی تھی۔۔ لہجے میں بےیقینی سی بےیقینی تھی۔۔
"ششش !!
اسکے لبوں پر انگلی رکھتے وہ زیر لب بولا تھا۔۔
وہ آہستہ آہستہ آنکھیں کھولنے لگی۔۔ حواس کچھ بحال ہوئے تو سب یاد آتا گیا۔۔
تو گویا طلال اکبر نے اسے اپنی زندگی سے نکال پھینکا تھا۔۔
اس نے کرب سے آنکھیں میچیں تھیں۔۔
آنسوں بند موتیوں کی مانند تکیہ میں جذب ہوئے تھے۔۔ وہ سامنے کھڑا اسے دیکھ رہا تھا۔۔
"ہہ ہم آپ کے پاس کیسے آئے ؟"
جب سے وہ آئی تھی ان چار دنوں میں اس نے پہلی بار طلال اکبر کے علاوہ کوئی بات کی تھی۔۔
"میں نے آپ سے کہا تھا ایک بار اپنی محبت آزما لیں۔۔ اسکے بعد آپ پر زاد کا حق ہوگا۔۔ آپ کی محبت اس آزمائش پر پوری نہیں اتری ملکہ۔۔ کیوں کے آپ نے محبت غلط وقت پر غلط شخص سے کی۔۔
اس نے آپ کو بیچ دیا۔۔ اپنی سانسیں بچانے کے لئے آپ کا سودا کر دیا طلال اکبر نے۔۔ یہ کیسی محبت تھی آپ کے محبوب کی کونج ؟"
وہ اپنے مخصوص انداز میں بول رہا تھا۔۔ وہ سسکی۔۔
ان سوالوں پر وہ لاجواب تھی۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇